نئی دہلی : جوان سوشل میڈیا پر ویڈیو کے بجائئے مجھ سے شکایت کریں۔ یہ کہنا ہے آرمی چیف وپن راوت کا۔ ہلے بی ایس ایف جوان پھر سی آر پی ایف اور اب فوج کے ایک جوان کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہے۔
ان جوانوں نے ویڈیو کے ذریعے اپنی پریشانی کے بارے میں لوگوں کو بتایا ۔ لیکن فوج کے جوان یگیہ پرتاپ سنگھ نے ویڈیو میں اپنے سینئر افسران پر ان کے ساتھ امتیازی سلوک اور ظلم و ستم کا الزام عائد کیا ہے۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد آرمی چیف وپن راوت نے خود اس معاملہ کا نوٹس لیا۔
انہوں نے ایک پریس کانفرنس کر کے کہا کہ جوان سوشل میڈیا پر ویڈیو کوئی نہ ڈالیں، انہیں اگر کوئی شکایت ہے تو وہ براہ راست مجھ سے شکایت کریں۔ جوانوں کو سوشل میڈیا سے بچنے کی ضرورت ہے۔ فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہر آرمی هیڈكورٹر پر اب شکایت باکس پر لگایا جائے گا، جس کے ذریعے جوان اپنی شکایت پہنچا سکتے ہیں۔ فوج کے سربراہ نے یقین دہانی کرائی کہ اس باکس کو وہ خود کھولیں گے۔
راوت نے کہا کہ کمیونیکیشن کا بریک ڈاون نہیں ہونا چاہئے، جوان جو بھی کرتا ہے وہ کمیونیکیشن کے ذریعہ ہوتا ہے، چھٹی پربھی جاتا ہے تو کمیونیکیشن سے۔ جوانوں کی شکایتوں پر انہوں نے کہا کہ 12 لاکھ سے زیادہ جوان ہیں، شکایتیں تو رہتی ہیں۔
راوت نے کہا کہ میڈیا فوج کا جوش بڑھا سکتا ہے، ہمارا ملک ایک سے زیادہ سیکورٹی چیلنجوں سے نبردآزما هے ۔ پچھلے چند ماہ میں جموں و کشمیر میں تشدد دیکھنے کو ملا، ہم نے اس پر قابو پا لیا ہے۔ راوت نے کہا کہ میں ہر جوان سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم سب مل کر ایک مضبوط فوج بنائیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں فوج اور نیم فوجی فورسز کے جوانوں کی جانب سے کئی شکایتی ویڈیوز سامنے آئے ہیں ، جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔