نئی دہلی۔ پانچ سو اور ہزار روپے کے پرانے نوٹ بینکوں میں جمع کرنے کا آج آخری دن ہے۔ مرکزی حکومت نے پانچ سو اور ہزار روپے کے جن پرانے نوٹوں پر پابندی عائد کی تھی انھیں بینک میں تبدیل کرانے کا آج آخری دن ہے جس کے بعد ایسے کرنسی نوٹوں کی کوئی قدر و قیمت نہیں رہ جائے گی۔ اچانک ایک ہزار اور پانچ سو روپے کے کرنسی نوٹ بند کرنے کا اعلان کیا گيا تھا جس کے بعد سے اب تک مستقل بینکوں کے باہر افرا تفری کا ماحول رہا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے آٹھ نومبر کی رات کو اچانک ایک ہزار اور پانچ سو روپے کے کرنسی نوٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے اب تک مستقل بینکوں کے باہر افرا تفری کا ماحول رہا ہے۔ حکومت نے اس کے لیے 50 روز کی مہلت دی تھی جو آج پوری ہورہی ہے۔
اچانک ایک ہزار اور پانچ سو روپے کے کرنسی نوٹ بند کرنے کا اعلان کیا گيا تھا جس کے بعد سے اب تک مستقل بینکوں کے باہر افرا تفری کا ماحول رہا ہے۔ کرنسی نوٹوں پر پابندی کے بعد حکومت ایسے نوٹوں کو بینک کے کھاتوں میں جمع کرانے یا انھیں تبدیل کرانے کے لیے وقتاً فوقتاً اصول و ضوابط مرتب کرتی رہی ہے۔ سب سے اہم پابندی بینک سے پیسے نکالنے کی حد پر تھی جس کی وجہ سے گذشتہ تقریباً پچاس روز سے اے ٹی ایم کے باہر لمبی قطاریں لگتی رہی ہیں۔
اب سب کی نظریں اس بات ہے پر لگی ہیں کہ اب حکومت کا اگلا قدم کیا ہوگا۔ کیا پیسوں سے متعلق پابندیاں برقرار رہیں گی یا پھر اس میں نرمی برتی جائےگی۔ کیا پیسے نکالنے کی معینہ حد میں اضافہ کیا جائے گا یا پھر اے ٹی ایم سے اب بھی صرف دو ہزار روپے ہی نکل سکیں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت کی طرف سے 50 روزہ معیاد کے اختتام کے موقع پر نئے اعلانات کی توقع ہے
انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت کی طرف سے 50 روزہ معیاد کے اختتام کے موقع پر نئے اعلانات کی توقع ہے اور غالب امکان اس بات کا ہے کہ خود وزیر اعظم نریندر مودی سنیچر کی رات کو قوم سے خطاب کریں گے۔ حکومت نے جب کرنسی نوٹوں پر پابندی لگائی تھی تو اس نے کہا تھا کہ اس کا مقصد کالے دھن پر قابو پانا ہے لیکن بعد میں اس نے کیش لیس اکانومی کا نعرہ دیا اور کہا کہ اس سے ٹیکس کی اصولی بہتر ہوسکے گی۔
لیکن حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت کے اس قدم کی یہ کہہ کر سخت مخالفت کرتی رہی ہیں کہ اس سے کسان اور غریب لوگوں کو نقصان پہنچے گا۔ اس مسئلے پر حزب اختلاف کی جماعتیں متحد ہوگئی ہیں اور انھوں نے اس موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔