سڈنی: آسٹریلیائی وفاقی پولیس نے نشیلی اشیاء بنانے میں خاص طور پر استعمال کئے جانے والے کیمیکل ‘کرسٹل ایم ڈی ایم اے ‘ ضبط کئے جانے کے معاملے میں پولینڈ کے دو شہریوں کو گرفتار کیا ہے ۔
پولیس نے آج بتایا کہ سڈنی کے شمال میں ایک گودام میں جمعرات کو چھاپہ مار کر 1.2 ٹن کیمیکل برآمد کیا گیا جس کی قیمت 14.5 کروڑ آسٹریلیائی ڈالر ہے ۔اس کیمیکل کو چیک جمہوریہ سے درآمد المونیم رولر میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔
پولیس کے آپریشنل ڈپٹی کمشنر جسٹن سینڈرس نے کہا ‘یہ نہ صرف 2016 میں منشیات کی سب سے بڑی برآمدگی ہے بلکہ یہ آسٹریلیا کی تاریخ میں برآمد کیا گیا ایم ڈی ایم اے کا چوتھا سب سے بڑا ذخیرہ ہے ‘۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولینڈ کے دو شہریوں کو کل گرفتار کیا گیا جن کی عمریں 28 اور 29 سال ہے ۔ ان ملزمان کو اگر قصوروار پایا جاتا ہے تو انہیں عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔ پولیس اور کسٹم محکمہ معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور اس سلسلے میں کچھ اور گرفتاریاں ہو سکتی ہیں۔