کولکاتا: مغربی بنگال کی کولکاتا پولیس کی بدعنوانی کی شاخ نے قماربازی اور کئی سماج دشمن سرگرمیاں چلانے والے ایک کلب کے 32 اراکین کو گرفتار کیا ہے ۔
پولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جنوبی کولکاتا کے کیمک اسٹریٹ کے علاقے میں واقع ایک کلب میں کل چھاپہ ماری کرکے 32 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدہ لوگوں میں کلب کا منیجر بھی شامل ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس سے ساڑھے چھ لاکھ روپے سمیت کئی دیگر دستاویزات برآمد کئے گئے ۔