کوالالمپور:ملائشیا ایئرلائنس کے لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 کے ملبے کا ایک حصہ جو طیارے کا ٹکڑا ہے ،ملائشیا کے پاس ملا ہے ۔
ملائشیا کا یہ طیارہ مارچ 2014 میں لاپتہ ہواتھا۔طیارے میں مسافروں اورپائلٹ عملے سمیت 239لوگ سوار تھے ۔
بوئنگ 77طیارہ کوالالم پور سے بیجنگ کی پرواز پر تھا۔پرواز بھرنے کے بعد ہی اس کا رابطہ ٹوٹ گیا تھا اور وہ لاپتہ ہوگیا تھا۔
لاپتہ طیارے کی کھوج دو سال تک کی گئی اور اس دوران طیارے کے دو ٹکڑے بھی ملے تھے ۔