جموں: جموں و کشمیر کے ضلؑ رام بن کے کل مقام پر فوج کے ایک جوان کی مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے مو ت ہوگئی۔محکمہ دفاع کے ترجمان نے یہاں بتایا کہ 58 راشٹریہ رائفلز کے حولدار برج پال سنگھ (41) کو کل بے چینی کی شکایت ہوئی۔ فوجی ڈاکٹر نے اس کا علاج کیا۔ لیکن اس کی حالت بگڑتی چلی گئی اور پھر اس کی موت ہوگئی۔جوان کی موت کا سبب معلوم کرنے کے لئے جانچ شروع کردی گئی ہے ۔