سہسرام:بہار میں ضلع روہتاس کے مفصل تھانہ علاقے میں آج سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت کے بعد مشتقل لوگوں نے دو ڈمپروں میں آگ لگا دی اور سڑک جام کردی۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کربندیا گاؤں کا رہنے والا راجیش(40)صبح چہل قدمی کرنے نکلا تھا اسی وقت سہسرام -ڈیہری سڑک پر گٹی لدے ڈمپر نے اسے کچل دیا۔حادثے میں مسٹر پرساد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مشتعل لوگوں نے دو ڈمپروں کو جلا دیا اور سڑک جام کرکے ٹریفک روک دیا ہے ۔پولیس اور انتظامیہ کے افسرلوگوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔