نئی دہلی: ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب کے پار پہنچنے کے ساتھ ہی اس کے ذریعے اشتہارات پر پابندی لگائے جانے کے مد نظر اب ایک ایسا ایپلی کیشن ‘کیٹو’ آیا ہے جس پر نہ صرف اشتہارات ہوں گے بلکہ انھیں دیکھنے والوں کو پیسے بھی ملیں گے ۔ اسٹارٹ اپ کمپنی کیٹو کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر گرپال سنگھ چاولہ نے یہاں بتایا کہ یہ ایک انقلابی موبائل ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم ہے جو موبائل کی بورڈ ایپلی کیشن کے ذریعے اپنے گاہکوں کو اشتہارات تک پہنچتا ہے ساتھ ہی صارفین کو مالی فائدہ بھی دیتا ہے ۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا موبائل ایپلی کیشن ہے جوموبائل استعمال کرنے والے کے کام میں کسی طرح کا دخل نہیں دیتا۔ اس میں یوزرس کسی بھی طرح سے پریشان کرنے والے اور غیر ضروری اشتہارات کی بجائے مشتہرین کے پش نوٹیفکیشن اشتہارات کو دیکھ کر پیسہ کما سکتے ہیں۔ عام چیٹ کے دوران ہر ممکن مصنوعات اور خدمات کی پیشکش کی جائے گی جو مکمل طور پر صارفین کی خواہش پر منحصر ہوگی۔
مسٹر چاؤلہ نے کہا کہ اشتہارات پش نوٹیفکیشن کے طور پر بھیجے جائیں گے ، جنہیں صارفین اپنی خواہش کے مطابق جب چاہیں دیکھ سکتے ہیں ۔ تازہ ترین مصنوعات اور اشتہار کے لئے کی بورڈ پر ایک ٹکر چلے گا جو صارف کو کسی بھی طرح سے پریشان نہیں کرے گا۔ یہ ایک اسمارٹ اور انٹلی جنٹ کی بورڈ ہے جس میں یونیک اسٹیکرز بھی ہوں گے اور یہ ہر طرح کے انڈرائڈ اسمارٹ فون پر چلتا ہے ۔ مسٹر چاولہ نے کہا کہ اس کے ذریعے نہ صرف صارفین بلکہ مشتہرین کو ان کے اشتہارات کی مہم سے متعلق اطلاعات ملیں گی۔ لیکن، صارفین سے منسلک جانکاریوں کی رازداری بھی یقینی کی جائے گی۔ اس ایپلی کیشن کو استعمال کرکے صارفین کا موبائل تشہیر کے تعلق سے نظریہ بدل جائیگا، کیونکہ یہ ایک منفرد ایپلی کیشن ہے جہاں نوٹیفکیشن کے ذریعے آئے اشتہارات دیکھ کر براہ راست نقد کما سکتے ہیں۔ کمپنی نے اشتہارات دیکھ کر حاصل شدہ پیسوں کو صارفین تک پہنچانے کے لئے پے ٹی ایم اور موبی کوئک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔ ابھی صرف دہلی این سی آر میں یہ دستیاب ہوگا اور اگلے سال اسے قومی سطح پر کمپنی پیش کرے گی۔