پنجاب سے لے کر ممبئی تک ٹیرر الرٹ
نئی دہلی۔ پی او کے میں سرجیکل اسٹرائک کے بعد سے ہندوستان-پاکستان کے درمیان مسلسل کشیدگی بنی ہوئی ہے۔ اس درمیان 30 ستمبر کو مرکزی حکومت نے پنجاب حکومت کو ایک انٹیلی جنس ان پٹ بھیجا ہے جس کے مطابق پاکستان سرجیکل اسٹرائک کا بدلہ لینے کے فراق میں ہے۔ ادھر، ممبئی پولیس نے بھی دہشت گردانہ حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
انٹیلی جنس ان پٹ کے مطابق تہوار کے دوران دہشت گرد رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اس الرٹ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پنجاب حکومت نے مرکزی حکومت سے پیراملٹری فورسز کی 15 کمپنیاں مانگی ہیں جنہیں پنجاب پولیس کے ساتھ مارکیٹوں اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔
وہیں ممبئی میں بھی دہشت گردانہ حملے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس نے ڈرون سے حملے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ ساتھ ہی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چھوٹی میزائل سے بھی حملہ کیا جا سکتا ہے۔ بتا دیں کہ ہندوستانی فوج کے سرجیکل اسٹرائک کے بعد سے ہی پاکستان بوكھلايا ہوا ہے۔ ایل او سی پر پاکستان کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور دراندازی کی کوشش کی جا رہی ہے۔