نئی دہلی:وزیر دفاع منوہر پاریکر نے پاکستان سے ملحقہ بین الاقوامی سرحد اور جموںو کشمیر میں کنٹرول لائن پر سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے فوج کی تینوں شاخوں کے سربراہان کی آج میٹنگ طلب کی ۔ یہ میٹنگ کنٹرول لائن کے پار دہشت گردوں کے خلاف فوج کی محدود کارروائی (سرجیکل اسٹرائک) اور کل رات کشمیر کے بارہمولہ میں سرحدی سلامتی فورس (بی ایس ایف) اور فوج کے کیمپ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے پس منظر میں بلائی گئی۔ میٹنگ میں فوج کے سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ، فضائیہ کے سربراہ اروپ راہا اور بحریہ سربراہ سنیل لامبا موجود تھے ۔ فوج کے سربراہ نے اجلاس میں وزیر دفاع کو بارہمولہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ تفصیلات کا انتظار ہے ۔