گیا: بہار میں گیا ضلع کے انتہا پسندی سے سب سے زیادہ متاثر کوٹھی تھانہ علاقے کے تھانہ انچارج قیام الدین انصاری کو جرائم پیشہ افراد نے آج صبح گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اوکاش [؟][؟]کمار نے یہاں بتایا کہ 42 سالہ مسٹر انصاری روزانہ کی طرح صبح چہل قدمی کرنے نکلے تھے تبھی موٹر سائیکل پر سوار کچھ حملہ آوروں نے انہیں گولی مار دی اور مسٹر انصاری کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ تھانہ انچارج کے قتل کے بعد علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ مسٹر کمار نے بتایا کہ قتل کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں نکسلیوں یا مجرموں کا ہاتھ ہے اس کی چھان بین کی جا رہی ہے ۔ تھانہ انچارج کے قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے سینئر افسر ان جائے وقوعہ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔