نئی دہلی۔ پاکستانی فوجوں نے کل آدھی رات کو اور آج صبح جموں کشمیر کے اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پالن والا علاقہ میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ فوج کے ذرائع نے یہاں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تصدیق کی ہے مگر اسے ’معمولی‘ بتایا ہے۔ ذرائع نے کہا ’آدھی رات اور آج صبح کے درمیان معمولی نوعیت کی فائرنگ ہوئی ہے جس کا ہمارے فوجیوں نے بھی مناسب جواب دیا‘۔
جب سے ہندوستانی فوج نے پاک مقبوضہ کشمیر کے اندر سرجیکل اسٹرائک کی ہے اور دہشت گردوں کے سات لانچ پیڈ تباہ کئے ہیں تب سے پاکستانی فوجی بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہی ہیں۔ پاکستانی فوجیوں کی جانب سے پچھلے دو روز میں بلا اشتعال فائرنگ کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔