سیکرٹری داخلہ سندھ کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو انٹرنیٹ سروس بھی بند رہے گی، انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت سندھ نے حیدر آباد اور سکھر میں بھی موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وفاق نے تاحال حیدر آباد اور سکھر سے متعلق جواب نہیں دیا ہے۔
کراچی میں 9 اور 10 محرم الحرام کے دوران موبائل فون سروس بند رہے گی۔ سیکرٹری محکمہ داخلہ سندھ ریاض سومرو کے مطابق موبائل فون سروس صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک بند رہے گی۔ حکومت سندھ نے حیدر آباد اور سکھر میں بھی موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وفاق نے تاحال حیدر آباد اور سکھر سے متعلق جواب نہیں دیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ سندھ نے کہا کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو انٹرنیٹ سروس بھی بند رہے گی جبکہ صوبہ بھر میں فوج اسٹینڈ بائی پر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔