ادیس ابابا : مشرقی افریقی ملک ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا کے بیرونی علاقے میں کچڑے کا پہاڑ کھسکنے سے کم از کم 48 لوگوں کی موت ہو گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کچڑے کا یہ پہاڑ سنیچر کی رات کو کھسک گیا جس کی زد میں آئے بہت سے لوگ اب تک لاپتہ ہیں۔
ایک مقامی شخص کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے وقت تقریباً 140 لوگ جائے حادثہ پر موجود تھے۔ کئی ٹن کچڑے کے نیچے کئی عارضی گھر بھی دب گئے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں گزشتہ 5 دہائی سے بھی زیادہ عرصے سے ادیس ابابا کا کچڑا پھینکا جا رہا ہے۔