استنبول:ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش میں ملوث ہونے کے معاملے میں 16 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
وزیر انصاف بقیرر ووزاغ نے آج بتایا کہ گزشتہ ماہ کے ناکام فوجی انقلاب کے سلسلے میں 16 ہزار لوگوں کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے چھ ہزار دیگر لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔
انہوں نے خبررساں ایجنسی انادولو کو بتایا کہ سات ہزار 688 دیگر لوگوں سے جنہیں حراست میں نہیں لیا گیا تھا، پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔