رتلام: مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 10 کلومیٹر دور نیمچ سڑک پر نامل ¸ کے نزدیک آج ایک مسافر بس بے قابو ہوکر تالاب میں گر جانے سے 14 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ دیگرافراد کو بچا لیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جائے حادثہ پر سینئر پولیس اور افسران کی نگرانی میں راحت و بچا ¶ کا کام دوپھر بارہ بجے کے بعد بھی جاری تھا۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کے اندیشہ سے انکار نہیں کیا گیا ہے ۔ تالاب سے بس باہر نکال لی گئی ہے ۔ذرائع نے کہا کہ بس نامل ¸ سے رتلام ضلع کے ہی جاورا کے لئے روانہ ہوئی تھی اور 50سیٹوں والی بس میں غالبا اتنے ہی مسافر سوارتھے ۔ اندازہ ہے کہ تالاب میں تقریباً 20 سے 30 فٹ کی گھرائ ¸ تک پانی ہے ۔ اندیشہ ہے کہ اسٹیئرنگ فیل ہونے کی وجہ سے ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور بس سڑک کنارے تالاب میں گر گئی۔ یہ حادثہ صبح ساڑھے 10 بجے کے بعد پیش آیا۔