افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی یونیورسٹی کے قریب زور دار دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔
افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی یونیورسٹی کے قریب زور دار دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔ ے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں امریکی یونیورسٹی میں دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک طالب علم کو ہلاک جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق یونی ورسٹی میں مسلح افراد داخل ہوئے جنہوں نے خود کش جیکٹس بھی پہنی ہوئی تھیں جب کہ حملہ آوروں نے یونی ورسٹی میں داخل ہونے کے بعد نہ صرف اندھا دھند فائرنگ کی بلکہ بم دھماکے بھی کیے۔ حکام کے مطابق حملے کے باعث یونی ورسٹی میں سیکڑوں ملکی اور غیر ملکی طالب علموں سمیت دیگر اساتذہ بھی پھنس گئے ہیں جب کہ حملے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کو فوج کے حوالے کر کے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔