دوبئی:یمن کے دارالحکومت صنعا کے باہر اتوار کی رات کو سعودی عرب کے اتحادی ممالک کے طیاروں کے فضائی حملے میں نو شہری مارے گئے ۔
یہ اطلاع آج مقامی باشندوں نے دی ہے ۔ جن علاقوں میں ہوائی حملے کیے گئے ، وہاں جلاوطن حکومت کے حامی فوجیوں نے حوثی باغیوں کے خلاف جنگ تیز کر دی ہے ۔
فضائی حملے میں شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کے بعد دی ہے کہ ان حملوں میں بڑی تعداد میں بچوں کی موت ہوئی ہے ۔ ہوائی حملہ نیھم علاقے کے اوغر گاؤں پر کیا گیا۔ نیہم کے علاقے میں صدر عبد ربہ منصور ہادی کے حامی فوجیوں اور حوثی باغی جنگجوؤں کے درمیان جنگ چل رہی ہے ۔
نیھم علاقے کے دو باشندوں نے بتایا کہ ہوائی حملے سے چار افراد کی موت اس وقت ہوئی جب وہ مارکیٹ سے گھر واپس آ رہے تھے ۔ گولہ ان کی گاڑی پر گرا۔ حملے کے وقت وہ ایک راشن کی دکان کے پاس سے گزر رہے تھے ۔ حملے میں دکان کے بھی پانچ افراد مارے گئے ۔
حوثی باغی کی طرف سے کنٹرول نیوز ایجنسی کے مطابق فضائی حملے میں 12 افراد مارے گئے ۔ ان میں سے چھ ایک ہی خاندان کے رکن تھے ۔ حملے میں ان میں سے کچھ تو بہت زیادہ جل گئے کہ ان کے لاشوں کی شناخت بھی نہیں ہو سکی۔