بیتول: مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع کے گھوڑا ڈونگری اسٹیشن کے پاس ایک مسافر ٹرین سے گر کر زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق بہار کا رہنے والا مکیش ساہو (35) کل ٹرین سے گرگیا تھا۔ وہ بری طرح زخمی ہے اسے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ادھر کل ضلع میں 5 لوگوں کو سانپ نے ڈس لیا انہیں بھی علاج کے لئے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔