امریکی جیالوجیکل سروے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سین اینڈریان فالٹ میں ایک زلزلہ جنم لے رہا ہے جو اگلے 30 سے 40 سال میں ایک بڑے زلزلے کی وجہ بن سکتا ہے۔
سیارچے کا زمین سے ٹکرانا
نوسٹرا ڈیمس کے نزدیک اس سال ایک بڑا سیارچہ زمین سے ٹکرا سکتا ہے، وہ لکھتا ہے کہ وہ بڑی آسمانی آفت کے لمحات ہوں گے جب آسمان سے ایک سیارچہ زمین کے مدار میں داخل ہوگا۔ دوسری جانب اس نے 2018 میں ایٹمی دہشتگردی اور دیگر آفات سے بھی خبردار کیا ہے۔