امریکہ میں قدرتی آفت کی آمد
نوسٹرا ڈیمس نے امریکا بھر میں قدرتی آفت آنے کی پیش گوئی کی ہے، اپنی کتاب میں وہ لکھتا ہے کہ ایک زلزلہ ریاست ہائے متحدہ امریکا میں آئے گا بالخصوص مغربی علاقے زیادہ متاثر ہوں گے اور اس زلزلے کی طاقت پوری زمین پر محسوس کی جائے گی۔
اس ضمن میں یو ایس جیولوجیکل سروے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا اور اس میں موجود ایک چھوٹے سے قصبے سین اینڈریاس سے دو بڑی فالٹ لائنیں گزرتی ہیں، ان رپورٹس پر ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ ان فالٹ لائنوں کے سبب کسی بھی وقت ریکٹر اسکیل پر آٹھ یا اس سے زائد شدت کا زلزلہ آسکتا ہے۔