آتش فشاں پہاڑ کا پھٹنا
اٹلی میں واقع ایک آتش فشاں پہاڑ ’’ ماؤنٹ ویسویس‘‘ کے بارے میں پیش گوئی ہے کہ ’’وہ ہر پانچ منٹ بعد تھرتھرائے گا اور کم از کم 6 ہزار افراد ہلاک ہوجائیں گے‘‘۔
سال 2016ء کے آغاز میں اٹلی کے شہر نیپلز میں واقع اس پہاڑ کے گرد آباد 15 لاکھ افراد کو خبردار کیا گیا کہ وہ ایک خطرناک علاقے میں رہ رہے ہیں جہاں ایک بہت بڑا آتش فشاں پہاڑ موجود ہے جو کسی بھی وقت پھٹ کر بڑی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔