ان میں سے بیشتر 100 فیصد درست ثابت ہوئیں تاہم چند پیش گوئیاں ان کے بتائے ہوئے وقت کے کچھ برس بعد پوری ہوئیں، جیسا کہ نائن الیون کی پیش گوئی نوسٹرا ڈیمس نے 1999ء کے لیے کی تھی تاہم وہ دو سال بعد 2001ء میں پوری ہوئی، یہ کتاب 1555ء میں پہلی بار ان کی موت کے بعد شائع ہوئی ور آج تک شائع ہورہی ہے۔
نوسٹرا ڈیم نسلی طور پر یہودی تھے تاہم ان کے اہل خانہ نے مذہب تبدیل کرکے کیتھولک عیسائیت اختیار کی۔ متعدد محقق اس بات پر متفق ہیں کہ نوسٹرا ڈیمس نے دور حاضر میں مشرق وسطی میں داعش کے حوالے سے قتل و غارت کی پیش گوئی کردی تھی اور اب لوگ یقیناً یہ جاننا چاہتے ہیں کہ نوسٹرا ڈیمس نے سال 2018ء کے لیے کیا پیش گوئیاں کررکھی ہیں۔