مظفر پور میں دو گاڑیوں کے تصادم میں مزدور کی موت، تین زخمی

muzaffarpor-road-accidentمظفر پور : بہار میں مظفر پور ضلع کے ترکی پولیس چوکی کے علاقے میں کل رات دو گاڑیوں کے تصادم میں ایک مزدور کی موت جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کوٹھی چھاجن گاؤں کے قریب ٹریکٹر اور ایک گاڑی کے درمیان ہوئے تصادم میں مزدور ستتن سہنی (35) کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور کار میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے . ذرائع نے بتایا کہ ٹریکٹر پر سوار ستتن کوٹھی چھاجن گاؤں کا رہنے والا تھا. پولیس نے دونوں گاڑیوں کو ضبط کر لیا ہے . لاش پوسٹ مارٹم کے لئے شری کرشن میڈیکل کالج ہسپتال بھیج دی گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *