سہارنپور۔ دیوبند میں ہزاروں مسلم خواتین کا طارق فتح کےخلاف مظاہرہ کیا۔ سہارنپور میں دیوبند علاقہ کے محلہ ابولبرکات میں واقع معہد عائشہ صدیقہ قاسم العلوم للبنات دیوبند سے اکھٹا ہوکر ہزاروں کی تعداد میں مسلم خواتین نے ہاتھوں میں طارق فتح کو پھانسی دو لکھی ہوئی تختیاں لے کر جلوس نکالا۔ ان خواتین نے صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کے نام تحصیلدار کو ایک میمورنڈم بھی سونپا ۔
خواتین کا یہ جلوس دارالعلوم چوک سے ہوتے ہوئے رشیدیہ ،مسجد خانقاہ پولیس چوکی پر ختم ہوا۔ اس دوران سیکورٹی کے پیش نظر جلوس کے راستوں پر جگہ جگہ بڑی تعداد میں پولیس فورس کے ساتھ تھانہ انچارج چمن سنگھ چاوڑا اور خفیہ محکمہ کے افسران موجود رہے۔
خواتین کی نمائندگی کر رہیں معہد عائشہ صدیقہ قاسم العلوم للبنات دیوبند کی پرنسپل عفت ندیم نے کہا کہ ان کا یہ احتجاج شیطان طارق فتح کے خلاف ہے ،جو پاکستان کا بھگوڑا ہے اور ایک نیوز چینل پر بیٹھ کر مستقل مسلمانوں اور اسلام کے خلاف بیان بازی کر رہا ہے۔