پی ایف نکالنے کے لئے اب امپلائر کی منظوری ضروری نہیں
ملازمین مستقبل فنڈ یعنی ای پی ایف ہولڈرز کے لئے راحت بھری خبر ہے ۔ اب اپنا پی ایف نکالنے کے لئے آپ کو اپنی پرانی کمپنی کے دفتر کے چکر کاٹنے یا پرانے امپلائر کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اب آپ اپنے یو اے این نمبر کی مدد سے اپنا پی ایف خود ہی نکال سکتے ہیں ۔ اس کے لئے ای پی ایف او نے فارم 19 جاری کیا ہے ۔ وائس انویسٹ ایڈوائزر کے ہیمنت رستگی کے مطابق ای پی ایف نے گزشتہ کچھ عرصے میں کافی کچھ ایسے قدم اٹھائے ہیں ، جن سے اکاؤنٹ کو اور بھی آسان بنایا جا سکے ۔
پہلے ای پی ایف نکالنے کے لئے سب سے پہلے اپنے پرانے امپلائر کے پاس جانا پڑتا تھا ۔ کچھ فارم بھر کر ان سے دستاویز لانا ہوتا تھا ۔ لیکن اب ای پی ایف اکاؤنٹ سے پیسے نکالنا آسان ہو گیا ہے ۔ ملازم ای پی ایف او سے یو اے این کے ذریعے پیسے نکال پائیں گے ۔ ہیمنت رستگی کے مطابق نوکری تبدیل کرنے پر بھی بھی یو اے این نمبر نہیں بدلے گا ۔ سبھی ای پی ایف او ہولڈر کو یو اے این ملتا ہے ۔