لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاست کے تمام اہم مذہبی مقامات پر 24 گھنٹے بجلی مہیا کرائی جائے گی۔
مسٹر یادو نے آج یہاں مان سروور اور سندھو درشن یاترا مکمل کرکے واپس آنے والے عقیدت مندوں کو عطیہ کی رقم تقسیم کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام مذہبی مقامات پر 24 گھنٹے بجلی دستیاب کرائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بھجن اور کیرتن تبھی اچھا لگتا ہے جب ملک اور ریاست خوشحال ہو۔ خوشحالی لانے کے لئے باہمی ہم آہنگی ضروری ہے ۔ اس کے لئے سادھو سنتوں کے آشیرواد کی بہت ضرورت ہے ۔