غازی پور: اتر پردیش کے ضلع غازی پورکے کوتوالی علاقہ میں ایک جھولا چھاپ ڈاکٹر سے ہرنیا کا آپریشن کرانے کے بعد بزرگ کی موت ہو گئی ۔
پولیس نے آج یہاں بتا یا کہ گوڑا دیہاتی گاؤں کے رہنے والے رام روپ رام (65) نے بھوتیا تاڑواقع سبھاش کٹرہ نرسنگ ہوم میں جھولا چھاپ ڈاکٹر کیلاش بند سے ہرنیا کا آپریشن کرایا تھا ۔ آپریشن کے بعد رام روپ کی حالت بگڑنے لگی اور آج اس کی موت ہو گئی ۔ واقعہ سے مشتعل گھر والوں نے نرسنگ ہوم پہنچ کر ہنگامہ کیا مگر ڈاکٹروہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ مرنے والے کے بیٹے ونود بند نے ڈاکٹر کے خلاف تھانہ میں تحریر دے دی ہے ۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے ۔