اجتماعی آبر ریزی و جواہر باغ معاملہ پر ہنگامہ
لکھنؤ۔ قانون ساز کونسل کے مانسون اجلاس کے پہلے دن بی ایس پی کے کارکنوںنے ایوان میں زبردست ہنگامہ کیا۔ حکومت مکالف پوسٹر اور بینر لہرائے۔جواہر باغ اور بلند شہر اجتماعی آبرو ریزی کے مسئلہ پر زور دار نعرے بازی ہوئی۔ارکان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد کونسل کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ دوسری طرف مانسون اجلاس کے پہلے روز اسمبلی میں گیارہ بجے کارروائی شروع ہوئی لیکن اموات کی اطلاع دینے کے بعد ایوان کی کارروائی کل تک کےلئے ملتوی کر دی گئی۔جبکہ کونسل میں کارروائی شروع ہوتے ہی حزب اختلاف نے ہنگامہ شروع کر دیا۔جسکی وجہ سے ایوان کی کارروائی پندرہ منٹ کےلئے ملتوی کر دی گئی۔ بیس منٹ بعد کارروائی دوبارہ شروع ہوئی لیکن مخالف پارٹیاں ماننے کو تیار نہیں ہوئیں۔ اسکے بعد کونسل میں اموات کی اطلاعات رکھی گئیں اور کونسل کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔