ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹرین کا انجن اور کئی بوگیاں الٹ گئیں
ملتان کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس ایک مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاکستان ٹیلی ویژن نے ریسیکو ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس حادثے میں 44 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹرین کا انجن اور کئی بوگیاں الٹ گئیں۔
زخمیوں کو ملتان کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ طبی حکام نے لوگوں سے خون کا عطیہ دینے کی درخواست کی ہے۔
بچ جانے والے مسافروں کو منزل تک پہنچانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں
متاثرہ ٹرین کے ایک اور انجن طلب کر لیا گیا ہے۔ متعدد مسافر ابھی تک ملبے کے اندر پھنسے ہوئے ہیں اور اندھیرے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکل پیش آ رہی ہے۔
امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔