ایئر ٹیل ٹرائی کے ذریعے جیو کی کال ڈراپ ہونے پر
نئی دہلی : ایئر ٹیل ، آئیڈیا اور ووڈافون پر ٹیلی کمیونی کیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ٹرائی) نے ریلائنس جیو کو خاطرخواہ رابطہ فراہم نہ کرنے کے لئے ان تین ٹیلی کام کمپنیوں پر کُل 3050 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ ٹرائی نے آج بتایا کہ انڈین ایئر ٹیل لمیٹڈ پر اس کی موجودگی والے 22 سرکلوں میں سے جموں و کشمیر کو چھوڑ کر باقی 21 میں ہر سرکل کے لئے ایئر ٹیل ، آئیڈیا اور ووڈافون 50-50 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس طرح ایئر ٹیل ، آئیڈیا اور ووڈافون پر کُل 1050 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
اسی طرح ووڈافون انڈیا پر بھی جموں و کشمیر کو چھوڑ کر دیگر تمام 21 سرکلوں میں 50-50 کروڑ (کُل 1050 کروڑ) روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آئیڈا سیلولر میں اس کی موجودگی والے 20 سرکلوں میں سے ہماچل پردیش کو چھوڑ کر باقی 19 میں 50-50 کروڑ روپے کے حساب سے کُل 950 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ریلائنس جیو نے ایئر ٹیل ، ووڈا فون اورآئیڈیا وغیرہ کمپنیوں کے خلاف خاطر خواہ رابطہ فراہم نہ کرنے کے لئے 14 جولائی کو شکایت کی تھی۔ ٹرائی نے تینوں ٹیلی کام کمپنیوں کو 19 جولائی کو خط لکھ کر معاملہ حل کرنے کو کہا تھا لیکن جیو کی بار بار شکایت کرنے کے بعد جانچ میں ٹرائی نے پایا کہ تینوں ملزم کمپنیوں نے اس ہدایت پر عمل نہیں کیا ہے اور اس وجہ سے ان پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس سال پانچ ستمبر کو تجارتی لانچنگ کے بعد سے مکیش امبانی کی قیادت والی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی یونٹ ریلائنس جیو نے مسلسل تینوں کمپنیوں پر خاطر خواہ داخلی رابطہ فراہم نہ کرانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی وجہ سے اس کے صارفین کی کروڑوں کال روزانہ فیل ہو رہی ہیں ۔