الہ آباد : گنگا میں نہانے گئے 3 طالب علموں کی ڈوب کر موت

ganga-sangamعلاقے میں چھایا ماتم
الہ آباد۔ اتر پردیش کے الہ آباد میں گنگا میں نہانے گئے 3 طالب علموں کے ڈوبنے سے موت ہوگئی. غوطہ خوروں نے تینوں لاشوں کو باہر نکالا، جس کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے. دراصل لوگوں نے طالب علموں کو ڈوبتے ہوئے دیکھ کر معاملے کی اطلاع پولیس کو دی. جس کے بعد پولیس نے تلاش کرنے کے لئے غوطہ لگایا. گھنٹوں مشقت کے بعد طالب علموں کی لاشوں کو باہر نکالا گیا. تینوں طالب علموں کی شناخت بھانو، شویش اور جھوسی کے طور پر ہوئی. تینوں طالب علم 10 ویں کے طالب علم تھے. اس حادثے قرب وجوار کے علاقوں میں کہرام مچ گیا . گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہو گیا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *