جموں۔ جموں وکشمیر میں جموں کے خور کے علاقے میں آج علی الصبح ایک دہشت گردانہ حملے میں جنرل ریزرو انجینئر فورس (جي آرای ایف ) کے تین جوان شہید ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کنٹرول لائن کی دوسری طرف سے آنے والے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے جي آ رای ایف کے کیمپ پر حملہ کر دیا جس میں تین جوان شہید ہو گئے۔
جموں کے آئی جی دانش رانا نے يواین آئی کو بتایا کہ اس حملے میں تین جوان شہید ہو گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے جنگجوؤں کی دھر پکڑ کے لئے زبردست تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی فورسز کے دستے تلاشی مہم میں لگے ہوئے ہیں۔ اس جنگ جوؤں کے حملے کے بعد خور، جريان اور اخنور علاقے میں فوجی کیمپوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔