امریکی بحری جہاز پر کوئی حملہ نہیں ہوا ہے، پینٹاگون

amrici-jahazیو ایس ایس میسن کی جانب کوئی بھی میزائیل نہیں مارا گیا ہے

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ میسن ڈسٹرایر جہاز پر تیسرے حملے کی خبر غلط تھی۔ اس اعلان کے مطابق یو ایس ایس میسن جنگی جہاز کے راڈار سسٹم میں کسی خرابی کی بنیاد پر یہ وارننگ دی گئی تھی۔اس سے قبل امریکی عہدے داروں نے دعوی کیا تھا کہ بحیرہ احمر میں واقع امریکہ کے اس بحری جنگی جہاز کو متعدد میزائیلوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان کے دعوے کے مطابق یہ میزائیل یو ایس ایس میسن سے نہیں ٹکرائے تھے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل امریکہ نے اپنے بحری جہاز پر حملے کے بہانے، یمن کے راڈار سسٹموں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *