سعودی عرب نے یمن کے خلاف استعمال کئے جانے والے ہتھیاروں میں کیمیاوی مواد کے حامل ہتھیار بھی شامل کر
سعودی عرب نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے ایک علاقے پر کیمیاوی مواد کے حامل ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔
یمن کی خبر ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب نے ہفتے کی رات یمن کے دارالحکومت صنعا کے اطرافی علاقے نہم پر کیمیاوی مواد کے حامل ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں اس علاقے کے لوگوں کا دم گھٹنے لگا اور وہ بیہوش ہو گئے۔ سعودی عرب کی جانب سے ایسے علاقوں میں کہ جن پر وہ حملے کرتا رہا ہے، کیمیاوی مواد کے حامل ہتھیاروں کے استعمال سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ اس ملک نے یمن کے خلاف استعمال کئے جانے والے ہتھیاروں میں کیمیاوی مواد کے حامل ہتھیار بھی شامل کر لئے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبے صعدہ کے شہر کتاف پر شدید بمباری کی ہے۔ دوسری جانب سے یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے شہر نہم کے علاقے ملح پر سعودی اتحاد کے فوجیوں کا حملہ پسپا کر دیا۔ اس کارروائی میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔
سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے نجران میں سقام اور جیزان کے علاقے الخوبہ میں سعودی فوجیوں کے ٹھکانوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں سعودی فوجیوں کو خاصا نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ چھبّیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر جاری سعودی اتحاد کے حملوں میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں یمنی عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔