خواتین کے سلسلے میں ٹرمپ کا بیان ریپبلیکن پارٹی میں شدید ہنگامہ

tramp-ka-bayanامریکی صدراتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے خواتین کے سلسلے میں دئے گئے توہین آمیز بیان کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد ریپبلیکن پارٹی کے سینیئر رہنما یکے بعد دیگرے ٹرمپ سے اپنی لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اس بیان کی مذمت کررہے ہیں-

واشنگٹن پوسٹ نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں دکھایا گیاہے ریپبلیکن صدارتی امیدوار ٹرمپ خواتین کے با رے میں شرمناک بیان دے رہے ہیں – اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد ریپبلیکن پارٹی میں شدید مایوسی پائی جارہی ہے اور امریکی معاشرے میں بھی اس بیان کی سخت مذمت کی جارہی ہے –

اس توہین آمیز بیان پر ہنگامہ کھڑا ہوجانے کے بعد ٹرمپ نے مجبورا اپنے بیان پرمعافی مانگ لی ہے – یہ ویڈیو دوہزار پانچ میں ریکارڈ ہوا تھا جس میں ٹی وی کی ایک مشہورخاتون اینکر بھی موجود ہیں – اس موقع پر ٹرمپ نے خواتین کے سلسلے میں شرمناک اور نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے –

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر پل رایان نے کہا ہے کہ انہوں نے سنیچر کو ویسکانسین میں ٹرمپ سے ہونےوالی ملاقات کو منسوخ کردیا ہے اور اب وہ ان سے ملاقات نہیں کریں گے – سینٹ میں ریپبلیکن پارٹی کے قائد میچ مک کانل نے بھی کہا کہ ٹرمپ کا بیان ہر حال میں نفرت انگیز اور قابل مذمت ہے –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *