بہار کے شہر اورنگ آباد میں ماؤنوازوں نے موبائل ٹاور میں آگ لگائی

hyderabad-14638133616888اورنگ آباد:بہار میں انتہا پسندی سے متاثر اورنگ آباد ضلع کے دیو تھانہ علاقے میں ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤنواز) کے عسکریت پسندوں نے آج علی الصبح بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) کے موبائل ٹاور میں آگ لگا دی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سی پی آئی ماؤنواز کے 15 مسلح عسکریت پسندوں نے باڑہ برھیتا گاؤں میں واقع بی ایس این ایل کے موبائل ٹاور پر حملہ کیا اور ڈیزل چھڑک کر اس میں آگ لگا دی۔ اس دوران عسکریت پسندوں نے سیکورٹی گارڈکو بھگا دیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ موبائل ٹاور کی بیٹری اور جنریٹر کو نقصان پہنچاہے ۔ اس سلسلے میں نامعلوم ماؤنوازوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس چھاپہ مار رہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *