جامع مسجد سری نگر میں مسلسل تیسرے جمعہ کو بھی نماز کی ادائیگی پر پابندی

بڑے پیمانے کے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے متعدد دیگر علیحدگی پسند قائدین و کارکنوں کو تھانہ یا خانہ نظربند کیا گیا ہے ۔ بزرگ علیحدگی پسند راہنما مسٹر گیلانی کو گذشتہ کئی برسوں سے اپنے گھر میں نظربند رکھا گیا ہے ۔

تاریخی جامع مسجد میں 8 اور 15 دسمبر کو بھی کرفیو جیسی پابندیوں کے ذریعے نماز جمعہ کی ادائیگی ناممکن بنائی گئی تھی۔ 8 دسمبر کو کشمیر کی مذہبی جماعتوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے خلاف احتجاج کی کال دی تھی جبکہ 15 دسمبر کو علیحدگی پسند قیادت مسٹر گیلانی، میرواعظ اور یاسین ملک نے جنوبی کشمیر کے قصبہ اننت ناگ کے لال چوک میں جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *