حیدرآباد: تلنگانہ میں حیدرآباد کے ایس۔ آر۔نگر میں کل ایک طالب علم نے ہاسٹل کے ایک کمرے میں پھندہ لگاکر جان دے دی۔ پولیس نے یہاں بتایا کہ نالگوڈا ضلع کے رہنے والے 24 سالہ نوین کمار گذشتہ فروری سے ھاسٹل میں رہ رہا تھا اور وہ کسی کورس کے لئے کوچنگ کر رہا تھا. وہ انجینئرنگ گریجویٹ تھا. موقع سے ملے خودکشی نامہ میں کہا گیا ہے کہ ذہنی تناو¿ میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسے یہ قدم اٹھانا پڑا۔