نئی دہلی:تیل ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے سبسڈی والا گیس سلنڈ ر دو ماہ میں تیسری مرتبہ مہنگا کردیا ہے ۔ دہلی میں کل آدھی رات سے سبسڈی والا سلنڈر 1.97 روپے مہنگا ہوگیا ۔
حالانکہ بغیر سسبڈی والا گیس سلنڈر اور طیارہ ایندھن سستا کیا گیا ہے ۔ملک کی سب سے بڑی تیل ڈسٹری بیوشن کمپنی انڈین آئل کی ویب سائٹ پر دستیاب جانکاری کے مطابق قومی راجدھانی میں اب سبسڈی والا 14.2کلوگرام کا گھریلو گیس سلنڈر 423.09روپے کے بجائے 425.06روپے میں ملے گا۔ اس طرح تین مرتبہ سبسڈی والا گیس سلنڈر مجموعی طور پر 5.88 روپیہ مہنگا ہوا ہے ۔ یکم جولائی کوا س کی قیمت 1.98 روپے ،
ولہ اگست کو 1.93 روپے بڑھائی گئی تھی۔ حکومت کے ذریعہ گھریلو گیس پر سبسڈی کم کرنے کی اسکیم کے تحت یہ اضافہ کیا گیا ہے ۔حالانکہ بغیر سبسڈی والا گیس سلنڈر دہلی میں 20.50 روپے سستا کیا گیا ہے ۔ سرکا ر گھریلو صارفین کو سال میں پہلے بارہ سلنڈر سبسڈی پر دستیاب کراتی تھی جب کہ اس سے زیادہ سلنڈر لینے پر سبسڈی نہیں دی جاتی ہے ۔ یکم جولائی سے بغیر سبسڈی والے گیس سلنڈر کی قیمت مسلس تیسری مرتبہ کم کی گئی ہے ۔ تین بار میں اس میں 82 روپے فی سلنڈر کی کمی کی گئی ہے