نئی دہلی : طلبہ کو پاس ہونے کے لئے اب دو موقع ملیں گے۔ مرکزی انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ حکومت اسکول کی تعلیم میں بڑی تبدیلی کی سمت میں کام کر رہی ہے ۔ اب طالب علموں کو پاس ہونے کے دو موقع دیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ 10 ویں کا بورڈ امتحان بھی لازمی ہوگا ۔
ایچ آر ڈی کی وزارت کی طرف سے منعقدہ ایک ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے جاوڑیکر نے کہا کہ این سی ای آرٹی کی نصابی کتابوں کو بھی اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ کئی تبدیلی بھی کی جائیں گی ۔
وزیر موصوف نے کہا کہ کسی طالب علم کو پاس ہونے کے لئے دو موقع دیے جائیں گے ۔ ایک موقع مارچ میں ہونے والا پہلا امتحان میں اور دوسرا جون میں دیا جائے گا ۔ اس کے باوجود اگر طالب علم فیل ہو جاتا ہے ، تو اسے اسی کلاس میں پھر پڑھنا ہوگا ۔ جاوڈیکر نے دوسری بڑے تبدیلی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام طالب علموں کے لئے 10 ویں بورڈ امتحان لازمی ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام ریاستوں کے وزرائے تعلیم کی میٹنگ کی ، جس میں 25 ریاستوں نے کہا کہ انہیں امتحانات کے بغیر تعلیم کو بہتر بنانے میں مشکل ہو رہی ہے ۔ جاوڈیکر نے کہا کہ ان کے مطالبے پر ہم نے عام رائے سے فیصلہ کیا کہ ایک ہی کلاس روم میں رکھنے کا حق ریاستوں پر چھوڑ دیا جائے گا ۔