شیعہ حقوق کی تنظیم جسکا مرکز واشنگٹن میں ہے ایک رپورٹ میں شیخ زکزاکی کی حالت پر تشویش کااظھار کیا ہے ۔ تنظیم کے مطابق اگر یہی غفلت جاری رہے تو شیخ زکزاکی کی زندگی کی ضمانت مشکل ہوسکتی ہے۔
شیعہ حقوق کی تنظیم نے نایجیرین حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر شیخ زکزاکی کو آزاد اور انکے علاج کا بندوبست کیا جائے۔ شیعہ تنظیم نے نایجیرین حکام کو ذمہ دار ٹھراتے ہوئے تمام شیعہ قیدیوں کی آزادی پر تاکید کی ہے ۔
میڈیکل حکام کے مطابق شیخ زکزاکی کی حالت روز بروز بگڑتی جارہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دسمبر ۲۰۱۵ کو نایجیرین فوج نے شیعہ لیڈر شیخ ابراهیم زکزاکی کے گھر اور امام بارگاہ پر حملوں میں سینکڑوں افراد کو شہید اور زخمی کردیا تھا جبکہ شیخ زکزاکی کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ شیعہ حقوق کی تنظیم کا قیام سال ۲۰۱۱ کو عمل میں لایا گیا تھا جسکا مرکز واشنگٹن میں ہے۔ شیعہ حقوق تنظیم