ایک سو پچاس سے زائد بچیوں سے زیادتی کے مجرم کو 175 سال قید کی سزا

سزا سنائے جانے سے کچھ ہی لمحوں قبل لاری نصر نے عدالت میں تمام متاثرہ افراد سے معافی مانگی جن میں اولمپک میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی سائمن بلز، الے ریزمین، گیبی ڈوگلاس اور مک کائلا مرونی بھی شامل تھیں۔سزا پانے والے لاری نصر کا عدالت میں متاثرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”میں جو ابھی محسوس کر رہا ہوں وہ ان تمام افراد کے درد، جذبات کے آگے مدھم پڑ جاتا ہے ”۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کس قدر معذرت خواہ ہوں کوئی الفاظ ایسے نہیں جو اسے بیان کرسکیں۔خیال رہے کہ 150 سے زائد خواتین اور لڑکیوں نے دو دہائیوں قبل لاری نصر کو سیریل تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *