آل سعود کی طرف سے شہری حقوق کی خلاف ورزی

al saudسعودی عرب کے جنوبی سرحدی علاقوں کے لوگوں پر سعودی حکومت کا دباؤ ان علاقوں کے باشندوں کی جبری مہاجرت کا سبب بنا ہے۔

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل سعود حکومت کی طرف سے شہری حقوق کی خلاف ورزی جاری رہنے کی وجہ سے سعودی عرب کے جیزان سرحدی علاقوں کے ہزاروں باشندے ان علاقوں سے کوچ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ان لوگوں کو ایسی حالت میں اپنے علاقوں سے کوچ کرنے پر مجبور کیا گیا ہے کہ نہ تو ان کے مالی نقصان کو پورا کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کے رہنے کے لئے کسی جگہ کا بندوبست کیا گیا ہے۔ جیزان کے سرحدی علاقوں کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں جبری مہاجرت کا منصوبہ ایسی حالت میں انجام پا رہا ہے کہ یمن کے خلاف آل سعود کی جاری جنگ کے سبب ان علاقوں کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *