لکھنو : یوپی اسمبلی انتخابات کے لئے سماج وادی پارٹی نے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر شیو پال یادو نے لکھنؤ میں 23 امیدواروں کے نام کا اعلان کیا۔ راجو پال قتل کے اہم ملزم عتیق احمد کو ایس پی نے کانپور کینٹ سے امیدوار بنایا ہے ۔
اس فہرست میں دلچسپ بات یہ ہے کہ بی ایس پی کے قومی جنرل سکریٹری نسیم الدین صدیقی کے بھائی حشیم الدین صدیقی کو باندہ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ مافیا ڈان مختار انصاری کے بڑے بھائی صبغت اللہ انصاری کو محمدآباد سے امیدوار بنایا گیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ سماج وادی پارٹی کے ان سات لیڈروں کے ٹکٹ کاٹے گئے ہیں جو گزشتہ اسمبلی انتخابات ہار گئے تھے۔
جن امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے ان میں بڑوت سے وجے کمار چودھری، بڈھانا سے کنور حسن، چرتھاول سے عبداللہ رانا، مظفرنگر سے گورو سوروپ، سوار سے عبداللہ اعظم، چمرووا سے نصیر احمد، بلاسپور سے بینا بھاردواج، دادری سے رویندر بھاٹی، شکارپور سے راکیش شرما، سنڈيلا سے عبدالمنان، اماپور سے وریندر سولنکی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
اسکے علاوہ ميرگنج سے شرافت یار خاں، بریلی شہر سے راجیش اگروال، تلهر سے قادر علی، کانپور کینٹ سے عتیق احمد، باندہ سے حشیم الدین صدیقی، کھاگا سے اوم پرکاش گهار، منجھن پور سے شیوموهن دھوبی، باڑہ سے اجے بھارتی، ردولي سے برج كشور سنگھ، رودرپور سے انوگرہ نارائن سنگھ، برهج سے گینا لال یادو، محمد آباد سے صبغت اللہ انصاریکےنام شامل ہیں۔