اٹاوہ: یوگی حکومت بننے کے بعد ملائم کے گڑھ میں آر ایس ایس کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اترپردیش میں آدتیہ ناتھ یوگی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بننے کے بعد سماجوادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کے گڑ ھ اٹاوہ میں راشٹریہ سویم سیوك سنگھ(آر ایس ایس) کی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ گزشتہ سال آر ایس ایس کے پتھ سنچلن پر مسلمانوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر ستائش کرنے کی وجہ سے اٹاوہ کا پتھ سنچلن ملک بھر میں شہ سرخیوں میں آ گیا تھا۔ آر ایس ایس 26 مارچ کو اٹاوہ میں پھر سے اپنا پتھ سنچلن پروگرام کرنے جا رہا ہے جس میں بڑی تعداد میں آر ایس ایس کے رضاکاروں کے کےحصہ لینے کی امید ہے۔
آر ایس ایس کے پرچارک اونیش ورما نے آج يهاں ” یو این آئي ” سے ایک خاص ملاقات میں بتایا کہ کل آر ایس ایس کی رتھ یاترا سرکاری انٹر کالج میدان پردوپہر 2 بجے نکالی جائے گی۔ یہ یاترا نیا بس اسٹینڈ، رام گنج چوراہا ، سیدواڑہ، سگنل والی مسجد، گاڈيپورہ، نگر پالیکا، تكونيا، نورنگ آباد چوراہا ہوتے ہوئے جی آئي سی میدان میں واپس آئے گی۔ پتھ سنچلن کئی مسلم علاقوں سے بھی گزرے گا اور دیر شام سرکاری انٹر کالج پر ہی اس پتھ سنچلن کی تکمیل گے۔
مسٹر اونیش ورما نے بتایا کہ اس تقریب میں آر ایس ایس کے معاون ریاستی پرچارک انوپم جی شامل ہوں گے۔ آر ایس ایس کے اس پتھ سنچلن کے بعد جی آئي سی میدان پر ہی کانفرنس ہوگي جس میں اہم دانشور کو یاد کیا جائے گا۔ انہوں بتایا کہ پتھ سنچلن کے سلسلے میں آر ایس ایس کے رضاکار تیاریوں میں جٹ گئے ہیں۔ آر ایس ایس کے دفتر پر سویم سیوکوں تیاریوں میں مصروف دیکھے جا رہیں ہے۔ تقریبا ایک ہزار رضاکاروں کے اس پتھ سنچلن میں شامل ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
آر ایس ایس کی تاریخ میں پہلی دفعہ ملائم کے گڑھ میں گزشتہ سال 22 دنوں کےکیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔
چھ جون کو آر ایس ایس کے پتھ سنچلن میں اس وقت اچانک تصویر بدلتی ہوئی نظر آئی جب بڑی تعداد میں مسلمان نگر پالیکا کے صدر محمد انیس کی قیادت میں آر ایس ایس مہمانوں کا استقبال کرنے کے لئے سڑکوں پر آ ئے۔ انہوں نے پھولوں کی بارش کرکے کافی دیر تک ان کا استقبال کیا۔ سیکڑوں کی تعداد میں سنگھی کارکنوں پر اس وقت مسلم بھائیوں نے پھولوں کی بارش کر کے ان کا استقبال کیا تھا۔
https://www.naqeebnews.com