نئی دہلی: قومی راجدھانی میں آج بھی بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے صبح درجہ حرارت 25.2 ڈگری سیلسس ریکارڈ کیاگیا جو معمول سے ایک ڈگری کم ہے ۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج عموماً مطلع ابر آلود رہے گا شام کو بھی بارش جاری رہنے کے آثار ہیں۔صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 63.5 ایم ایم بارش ہوچکی تھی۔رطوبت کی شرح 98 فیصد اور 70 فیصد کے درمیان تھی۔آج درجہ حرارت 26 سے 33 ڈگری کے درمیان رہے گا۔ صبح کے وقت بارش ہونے سے دہلی کے کئی حصوں میں ٹریفک جام رہا جس کی وجہ سے گھر سے باہر کام سے جانے والوں کو دقت اٹھانی پڑی۔ جگہ جگہ پانی جمع ہونے سے لوگ گھنٹوں پانی میں پھنس گئے اور کئی کئی گھنٹہ تک آگے نہیں بڑھ سکے ۔