پٹنہ؛ راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی)کے صدر لالو پرساد یادو نے ریلائنس جیو کے سستے ڈاٹا پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب ڈاٹا کھائے گا یا آٹا۔
مسٹر یادو نے آج یہاں ٹویٹ کرکے کہا کہ” غریب ڈاٹاکھائے گا یا آٹا”۔۔ڈاٹا سستا آٹا مہنگا یہی ان کے ملک بدلنے کی تعریف ہے ۔”انہوں نے کہا کہ” لگے ہاتھ یہ بھی بتا دو ،کال ڈراپ کا مسئلہ کون سلجھائے گا۔”
قابل ذکر ہے کہ رئلائنس جیو سم کا مطالبہ ملک بھر میں زوروں پر ہے اور ہر روز اس سم کے لئے ہزاروں نئی درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔جیو 50روپے میں ایک جی بی ڈاٹا اور زیادہ استعمال کرنے پر 25روپے فی جی بی دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔