لکھنؤ۔ ریاستی اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سخت حفاظتیا انتظامات کے درمیان پولنگ شروع ہو گئی ہے۔ دوسرے مرحلہ میں 11 اضلاع کی 67 سیٹوں پر ووٹ دالے جا رہے ہیں۔ پر جوش ووتر سبح سے ہی لائنوں میں لگے نظر ائے۔ اس مرحلے میں سوشلسٹ پارٹی (ایس پی) کے قدآور لیڈر اور صوبے کے وزیر محمد اعظم خاں ان کے بیٹے عبداللہ اعظم، وزیر محبوب علی، سابق مرکزی وزیر جتن پرساد اور عمران مسعود سمیت 721 امیدواروں کی ساکھ داؤ پر لگی ہے۔ دوسرے مرحلے میں 2.60 کروڑ سے زائد رائے دہندگان الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔ اس مرحلے میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)، راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) اور سماج وادی پارٹی۔ کانگریس اتحاد کے درمیان دلچسپ مقابلہ رہے گا۔ اس مرحلے کے مسلم اکثریت والے علاقوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) ۔کانگریس اتحاد کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔ اس مرحلے میں بجنور، رام پور، مرادآباد، بریلی اور بدایوں جیسے حساس سمجھے جانے والے علاقوں کی 67 نشستوں کیلئے 721 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔اس میں 15 فیصد امیدواروں کے خلاف مجرمانہ معاملے درج ہیں جبکہ 36 فیصد کروڑ پتی امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔
یوپی میں دوسرے مرحلے کے الیکشن میں اعظم خاں اور جتن پرساد سمیت 721 امیدواروں کی قسمت داؤ پر
آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے الیکشن مکمل کرانے کے لئے پولنگ اہلکار اور مرکزی نیم فورس پولنگ مراکز پر پہنچ چکے ہیں جبکہ حساس مقامات پررائے دہندگان کا اعتماد بحال کرنے کے لئے سلامتی دستے فلیگ مارچ کررہے ہیں۔ ووٹنگ کے دوران ہیلی کاپٹر اور ڈرون کیمرے کے ذریعے امن و قانون کی صورت حال پر نظر رکھی جائے گی۔ تقریبا تمام مراکز پر ویڈیو ریکارڈنگ اور کئی مراکز پر پولنگ کی لائیو کوریج ہوگی۔اس درمیان ریاست کے الیکشن افسر ٹی وینکٹیش نے آج یہاں یو این آئی کو بتایا کہ دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پولنگ پارٹیاں طے شدہ مراکز پر پہنچ رہی ہیں۔
ان میں سہارنپور، بجنور، مرادآباد، سنبھل، رام پور، بریلی، امروہہ، پیلی بھیت، لکھیم پور کھیری، شاہ جہاں پور اور بدایوں اضلاع کے بیہٹ، نکوڑ، سہارنپور نگر، سہارنپور، دیوبند، رام پور منی ہارن (محفوظ) گنگوہ، نجیب آباد، نگینہ (محفوظ)، بڈاپور، دھامپور، نہٹور (محفوظ)، بجنور، چاند پور، نورپور، کانٹھ، ٹھاکردوارا، مرادآباد دیہی، مرادآباد شہر، کدرکی، بلاری، چندوسی (محفوظ)، اسمولی، سنبھل، گنور، سوار، چمرووا، بلاس پور، رام پور، ملک( محفوظ)، بہیڈی، میرگنج، بھوجی پورا، نواب گنج، فرید پور (محفوظ)، بتھری چین پور، بریلی، بریلی کینٹ، آنولہ، دھنورا (محفوظ)، نوگاو سادات، امروہہ، حسن پور، پیلی بھیت، برکھیڈا، پورنپور (محفوظ)، بلاسپور، پلیا، نگھاسن، گولہ گوکرن ناتھ، شری نگر (محفوظ)، دھورہرا، لکھیم پور، کستا (محفوظ)، محمدی، کٹرا، جلال آباد، تلہر، پوایا (محفوظ)، شاہ جہاں پور، ددرول، بسولی(محفوظ)، سہسوان، بلسی، بدایوں، شیخ پور اور دانتاگنج اسمبلی سیٹوں پر کل صبح سات بجے سے پولنگ ہوگی۔