بھوپال:کانگریس صدر راہل گاندھی مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں 17 ستمبر کو روڈ شو کریں گے ۔پارٹی کے شعبہ میڈیا کے نائب صدر بھوپیندر گپتا نے بتایا کہ مسٹر گاندھی 17 ستمبر کو راجدھانی بھوپال پہنچیں گے ۔یہاں وہ پارٹی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور اس کے بعد ان کا روڈ شو ہوگا۔روڈ شو مقامی لال گھاٹ سے شروع ہوگا اوربھیل دشہرا میدان پر اس کا اختتام ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق اس دن راہل گاندھی پارٹی کارکنان سے راست طور سے خطاب بھی کریں گے ۔ حالانکہ ابھی اس ضمن میں کچھ خاص پیش رفت نہیں کی گئی ہے ۔میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق راہل گاندھی اپنے ا س دورے کے ساتھ ریاست میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا بگل پھونکیں گے ۔خیال رہے کہ مدھیہ پردیش میں نومبر میں اسمبلی انتخابات متوقع ہیں۔ دونوں پارٹیوں نے اس کے لئے اپنی اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔